ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی حالت پاکستان اور بنگلہ دیش سے کافی بہتر ہے: تسلیمہ نسرین

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی حالت پاکستان اور بنگلہ دیش سے کافی بہتر ہے: تسلیمہ نسرین

Mon, 18 Dec 2017 00:25:00    S.O. News Service

اندور17دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) متنازعہ ناول لکھنے کے لیے معروف بدنام زمانہ تسلیمہ نسرین نے پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے پڑوسی ملکوں کے مقابلے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی حالت کو نمایاں طور پر بہتر بتایا ہے۔ اپنے وطن بنگلہ دیش سے جلاوطنی کا درد جھیل ر ہی 55 سالہ بدنام زمانہ مصنفہ کا کہنا ہے کہ بھارت انہیں اپنے گھر کی طرح لگتا ہے۔ تسلیمہ نسرین نے اپنے ملک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور بدھ مت اقلیتوں کے پیروکاروں پر بہت ظلم ہوتا ہے ، بدنام زمانہ مصنفہ نے اعتراف کیاکہ میں اگرچہ پاکستان کبھی نہیں گئی لیکن میں نے وہاں بھی مذہبی اقلیتوں کے زبردستی تبدیلی مذہب اور ان پر ڈھائے جانے والے دوسرے ظلم ستم کے بارے میں پڑھا ہے۔ بدنام زمانہ مصنفہ نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے مقابلے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی حالت بہت بہتر ہے۔ ہندوستان کا آئین سبھی کے لیے یکساں ہے ۔ ساتھ ہی بدنام زمانہ مصنفہ نے یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہندوستان میں اقلیتی برادری کی ساری دشواریاں ختم ہو گئی ہیں۔اندور لٹریچر فیسٹیول میں حصہ لینے آئیں متنازعہ ناول ’’ لجا ‘‘سے مشہور ہونے والی بدنام زمانہ مصنفہ نے کہا کہ میں یورپ کی شہری ہوں ؛لیکن بھارت مجھے گھر کی طرح لگتا ہے، میں بھارتی حکومت ہند کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے اس ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے ۔ میں ہندوستانی سماج کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں۔بنگلہ دیش کی جلاوطن مصنفہ کے لیے تنازعات میں رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان دنوں ان کے ایک آن لائن میگزین میں شائع حالیہ مضمون کے متنازعہ اقتباس کو لے کر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید جھیلنی پڑ رہی ہے۔ اس اقتباس میں اس بدنام زمانہ مصنفہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوپی داڑھی اور بھگوا دھاری پنڈت کی تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعہ ایڈیٹ کر کے غلط طریقہ سے اس میں کیپشن لکھ کر تنازعہ کو ہوا دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس صورت میں اپنے خلاف لگائے جا رہے جھوٹے الزامات سے بے حد پریشان ہوں۔تسلیمہ نے ہندوستان کے قانونی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں مسلم مزدور کے قتل کے معاملے کے ملزم شبھولال کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موازنہ کرتے ہوئے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم کرنے والے زیادہ تر لوگ مبینہ طور پر آزاد گھوم رہے ہیں۔


Share: